ملاوٹ شدہ دودھ پر کارروائی دو چِلر مالکان کیخلاف مقدمات درج
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے لیبارٹری سیمپل فیل ہونے پر ماموں کانجن کے علاقے کلیانوالہ میں دو چِلر مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔
فوڈ سیفٹی آفیسر حطیم جبران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 550 گ ب کے رہائشی شہباز کے چِلر کا معائنہ کیا اور دودھ کا سیمپل لے کر پنجاب فوڈ اتھارٹی لیبارٹری فیصل آباد بھجوایا۔ رپورٹ میں دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے چِلر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔