ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والا شخص گرفتار
مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران کارروائی کی گئی ، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم نے مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ دودھ کی خرید و فروخت میں ملوث پایا۔حکام کے مطابق مذکورہ شخص شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کر رہا تھا، جس پر اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔