شہری کے گھر پر فائرنگ گاڑی اور املاک کو نقصان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے شہری کے گھر پر مبینہ طور پر شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
اسلم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا جب ملزمان نے سابقہ معمولی رنجش کی بنا پر گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی، مرکزی گیٹ اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ملزم واردات کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔