زائد المیعاد گیس سلنڈر نصب کرنے والا ویگن ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زائد المیعاد گیس سلنڈر نصب کرنے والے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا زائد المیعاد گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔