جواں سالہ لڑکی، شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی
تھانہ جھنگ بازار اور ایئرپورٹ کے علاقوں میں درندگی پرمقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی ہاؤسنگ کے رہائشی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یاور عباس نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈاکا۔ پولیس نے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔