باٹا پور:شوہرکے تشدد سے بیوی جاں بحق ،ملزم فرار ہوگیا

باٹا پور:شوہرکے تشدد سے بیوی جاں بحق ،ملزم فرار ہوگیا

گھریلو تنازع پرنذرعباس کابسمہ پر تشدد ،خاتون بے ہوش،ہسپتال میں چل بسی

لاہور(کرائم رپورٹر )باٹا پور کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع پرنذرعباس نے اپنی بیوی بسمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی ،اس دوران ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، 25 سالہ خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور مقتولہ کے والد طارق کی مدعیت میں نذرعباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں