13سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،دوست ملزم نکلا،گرفتار کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) 13 سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ، مقتول کے دوست کو گرفتار کر لیا،
ترجمان کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں 13سالہ بچے کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گزشتہ روز پولیس ٹیم نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے مقتول اور ملزم آپس میں گہرے دوست تھے وقوعہ کے روزملزم نے معمولی رنجش پر ثاقب علی کو سر میں پتھر مارا اور بعد میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے فرار ہو گیا تھا ۔