سندر :کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد مرکزی ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج

سندر :کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد  مرکزی ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ سندر کے علاقے میں کم عمر گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ پر تشدد کا مقدمہ اس کی دادی کی مدعیت میں تھانہ سندرمیں درج کیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق مالک مکان انعم نے بچی پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر مبینہ طور پر اس پر تشدد کیا۔ واقعے کے بعد بچی کے جسم، بازوؤں اور آنکھوں کے قریب تشدد کے نشانات پائے گئے ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ انعم کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی کو قانونی تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں