20افراد کے قتل میں ملوث 4ملزموں کی سزائے موت برقرار

20افراد کے قتل میں ملوث  4ملزموں کی سزائے موت برقرار

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں بیس افراد کو بے ہوشی کے بعد تشدد کر کے قتل کرنے والے چار مجرموں کی سزائے موت کی خلاف اپیلوں پر سماعت کی ۔عدالت نے چار مجرموں کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔مجرموں میں عبد الوحید ،ظفر علی ، آصف اور کاشف شامل ہیں۔ سرگودھا پولیس نے 2017 میں مقدمہ درج کیا ۔ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو 2019 میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا ۔مجرموں نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر میڈم راحیلہ شاہد نے دلائل دئیے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر راحیلہ شاہد نے عدالت کو بتایا کہ مجرم دربار کی گدی سنبھالنا چاہتے تھے ۔مجرموں نے مریدین کو ایتھنول پلا کر بے ہوش کیا جس کے بعد تشدد کرکے قتل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں