حج بیگ میں کون سی چیزیں رکھنا لازمی ،ماہرین کی رائے

حج بیگ میں کون سی چیزیں رکھنا لازمی ،ماہرین کی رائے

لاہور(نیٹ نیوز)تجربہ کار حاجیوں اور حج کے امور سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر عازمین اپنے حج بیگ کو ایک خاص، منظم اور جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں، تو وہ دوران سفر بہت سی الجھنوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عازمین کو بھاری اور غیر ضروری اشیاء ساتھ لے جانے سے سخت پرہیز کرنا چاہیے اور۔۔

 صرف وہی چیزیں رکھنی چاہییں جو واقعی کام آئیں۔عام طور پر عازمین کی سہولت کے لیے حج بیگ کو تین بنیادی حصوں میں بانٹا جاتا ہے جن میں روزمرہ استعمال کی چیزیں، عبادات سے متعلق اشیاء اور صحت کی حفاظت کا سامان شامل ہے ، عازمین حج کا خود بھی یہ کہنا ہے کہ سامان کی پہلے سے کی گئی اچھی تیاری اور مناسب ڈیجیٹل و سفری منصوبہ بندی نہ صرف سفر کی تھکان کو کم کرتی ہے بلکہ انسان کو پورے سکون، یکسوئی اور اطمینان کے ساتھ اللہ کی عبادت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں