مبینہ منشیات فروش پنکی کیخلاف مقدمات کی تفتیش جاری
ایس پی سی آر او نے 3 سابق تفتیشی افسر وں کو طلب کیا ،بیان ریکارڈ منشیات سیل کے دیگر اہلکاروں کو بھی تفتیش کیلئے بلائے جانے کا امکان
لاہور(کرائم رپورٹر )پولیس کی مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش جاری ، دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ،ایس پی سی آر او (کرائم ریکارڈ آفس)رانا زاہد حسین نے سابق این آئی یو(نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ)کے 3 سابق تفتیشی افسروں فہد،نزاکت وغیرہکو طلب کر کے ان کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں ،کوٹ لکھپت،وحدت کالونی،اقبال ٹاؤن،لیاقت آباد اور گجر پورہ میں انمول عرف پنکی اور اسکے بھائیوں کے خلاف مقدمات درج ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق کسی بھی تفتیشی افسر نے پنکی کے خلاف درج مقدمے میں اس کی گرفتار ی ڈالی نہ ہی مذکورہ مقدمات میں پنکی کو اشتہاری کروایا، منشیات سیل کے دیگر اہلکاروں کو بھی تفتیش کیلئے بلائے جانے کا امکان ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ملی بھگت اور کرپشن کے حوالے سے بھی خفیہ انکوائری کی جائے گی۔