پی ایچ ایف نے عالمی دوروں کیلئے پلیئرز کا ڈیلی الاؤنس بڑھا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی دوروں کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ڈیلی الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔۔
۔پی ایچ ایف کے ترجمان کی جانب سے لاہور میں جاری کردہ بیان کے مطابق، تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں اور آفیشلز کا روزانہ کا الاؤنس بڑھا کر 110 امریکی ڈالر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور عالمی سطح پر ان کے وقار کو یقینی بنانا ہے ۔