ترکیہ :داعش کیساتھ روابط کے الزام میں 110افراد گرفتار
استنبول (اے ایف پی)ترکیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے 110 افراد کو داعش کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدگان پر بچوں کو شدت پسند نظریات کی تعلیم دینا، رقوم جمع کرنا اور نئے اراکین بھرتی کرنے کا الزام ہے ۔ یہ کارروائی استنبول کے پراسیکیوٹر کے دفتر کی نگرانی میں تین صوبوں میں ایک ساتھ کی گئی، چار رائفلز، 90 کارتوس اور ڈیجیٹل مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے ملک بھر میں 324 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے تھے ۔