ایران کیساتھ معاہدے کیلئے اب بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں:امریکی نائب صدر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں کہا ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے ، تاہم امکانات اتنے بہتر محسوس ہوتے ہیں کہ اب بھی معاہدے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ایران کی قیادت کے اندر اختلافات نظر آتے رہتے ہیں اور تہران کی مذاکراتی پوزیشن اب بھی غیر واضح ہے ۔وینس نے اس تنقید کا بھی دفاع کیا جو ٹرمپ کے اس بیان پر کی گئی تھی کہ وہ ایران جنگ کے حل کی کوششوں کے دوران امریکی عوام کی مالی حالت پر غور نہیں کر رہے ۔ انہوں نے سی این این سے کہا کہ صدر کے پاس متعدد امور پر توجہ مرکوز رکھنے کا مینڈیٹ موجود ہے ۔