بال مسلسل جھڑ رہے ،کونسی عادتیں انہیں تباہ کر سکتی ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)گرمیوں کا موسم جہاں جلد کو متاثر کرتا ہے وہیں بالوں کے لیے بھی کسی امتحان سے کم نہیں۔۔۔
بار بار سٹریٹنر، کرلر یا ہیئر ڈرائر استعمال کرنے سے بال خشک اور کمزور ہو جاتے ہیں۔ہر روز شیمپو کرنے سے بالوں کے قدرتی تیل ختم ہو جاتے ہیں ،سخت پونی ٹیل یا سخت جُوڑا بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتا ہے اور بالوں کا گرنا بڑھا سکتا ہے ، ڈھیلے اور آرام دہ ہیئر سٹائل بالوں کے لیے بہتر ہوتے ہیں۔اگر آپ کنڈیشنر سے دور بھاگتے ہیں تو آپ کے بال متاثر ہو سکتے ہیں، کنڈیشنر بالوں میں نمی بحال رکھنے اور انہیں نرم بنانے میں مدد دیتا ہے ۔گیلے بالوں کو سختی سے رگڑنے سے روکھا پن اور بالوں کا ٹوٹنا بڑھ سکتا ہے ۔ وائڈ ٹوتھ کومب استعمال کریں اور کنگھی ہمیشہ بالوں کے سِروں سے شروع کریں۔گرم پانی سے نہانا سکون دیتا ہے ، مگر بالوں کی نمی ختم کر دیتا ہے ، ماہرین نیم گرم پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔