رضوان کی بنگالی پلیئرزسے تلخی ، ایکٹنگ کا طعنہ مل گیا
صورت حال کشیدہ ہونے پر امپائرز نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروایا
سلہٹ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں کے درمیان سلہٹ ٹیسٹ میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا، جہاں محمد رضوان کے آؤٹ نہ ہونے پر بنگلادیشی کھلاڑیوں نے رونا دھونا شروع کردیا ۔سلہٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران اس وقت ماحول کشیدہ ہوگیا، جب محمد رضوان سائیڈ سکرین سے متعلق شکایت کر رہے تھے جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس نے بیچ میں مداخلت کی اور دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی۔لٹن داس نے محمد رضوان سے کہا کہ ‘‘یہ کیا کر رہے ہو؟’’ جس پر رضوان نے جواب دیا کہ ‘‘وہ دیکھ، وہ دیکھ، وہ وہاں کھڑا ہے ’’۔اس دوران لٹن داس نے رضوان سے کہا کہ ‘‘ادھر کیا دیکھ رہے ہو؟ ادھر بیٹنگ کرو’’ جب کہ محمد رضوان نے پھر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ تیرا کام ہے ، میرا کام ہے یا امپائر کا’’؟ لٹن داس نے مبینہ طور پر کہا کہ ‘‘50 ہو گیا، اب ایکٹنگ شروع ہو جائے گی ۔ نجم الحسین شانتو بھی گفتگو میں شامل ہوئے جب کہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔صورت حال کشیدہ ہونے پر امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروایا۔ محمد رضوان نے بنگلادیشی کھلاڑیوں سے کہا کہ ‘‘ہم آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ بھی کریں ۔