لوک گلوکار پر نوٹوں کی بارش، پیسوں میں دب گئے

 لوک گلوکار پر نوٹوں کی بارش، پیسوں میں دب گئے

جوناگڑھ(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے ایک لوک گلوکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں عقیدت مندوں کو ان پر لاکھوں روپے نچھاور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں منعقدہ روایتی ڈائرو پروگرام کے دوران بھجن گلوکار گوپال سادھو پرفارم کر رہے تھے کہ اسی دوران حاضرین نے ان پر کرنسی نوٹوں کی بارش شروع کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار ہارمونیم بجاتے ہوئے مسلسل گاتے رہے جبکہ لوگ ان پر نوٹوں سے بھرے تھیلے اور گڈیاں ڈالتے رہے ، ایک موقع پر نوٹوں کا ڈھیر اتنا بڑھ گیا کہ گلوکار تقریباً اس کے نیچے دب گئے مگر گوپال سادھو نے بغیر رکے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں