اوسلو :مودی سوال کا جواب دئیے بغیر روانہ ،صحافیوں کا سخت ردعمل

اوسلو :مودی سوال کا جواب دئیے  بغیر روانہ ،صحافیوں کا سخت ردعمل

ناروے (اے پی پی)بھارتی وزیراعظم مودی اوسلو میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دئیے بغیر روانہ ہو گئے ، کے ایم ایس کے مطابق مودی ناروے کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ بیان کے بعد سوالات لیے بغیر روانہ ہوگئے ،

 جس پر ناروے کے صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔اوسلو میں بھارتی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران غیر ملکی صحافی نے بھارتی حکام سے سوال کیا کہ آپ پر اعتماد کیوں کیا جائے ؟ اور دنیا کے آزاد ترین پریس کے سوالات سے کیوں بھاگتے ہیں؟بھارتی سیکرٹری خارجہ سوال کے جواب میں جمہوریت، آئین اور کورونا امداد کا ذکر کرتے رہے ، تاہم براہ راست جواب نہ دے سکے ۔ سخت سوالات پر پریس کانفرنس کا ماحول کشیدہ ہوگیا، جبکہ صحافی احتجاجاً باہر نکل گیا اور بعد میں واپس آیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی حکام کے جواب کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے سوال کے جواب میں یوگا، تہذیب اور ثقافت تک سب کچھ گنوا دیا، مگر بھارت پر اعتماد کرنے کی وجہ نہ بتا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں