رواں سال 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی متوقع:اقوام متحدہ
ستمبر 2023 سے اب تک 59لاکھ افغان ایران اور پاکستان سے واپس آ چکے اگلے 8ماہ میں 17 لاکھ افراد ایران اور 11لاکھ پاکستان سے وطن واپس آئینگے اقوام متحدہ نے فوری امداد کیلئے 10کروڑ ڈالر سے زائد کی درخواست کر دی
کابل (اے ایف پی)اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ رواں سال کے آخر تک تقریباً 30 لاکھ افغان وطن واپس آئیں گے ، جن میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہوں گے ۔ ستمبر 2023 سے اب تک 59 لاکھ افغان ایران اور پاکستان سے واپس آ چکے ہیں، جو آبادی کا10تا 12 فیصد بنتے ہیں۔ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں6لاکھ افغان واپس آئے ، اور اگلے آٹھ مہینوں میں 17 لاکھ افراد ایران اور 11لاکھ پاکستان سے متوقع ہیں۔ زیادہ تر واپسی کرنے والے ہنر مند مزدور ہیں جو یا تو پڑوسی ممالک میں پیدا ہوئے یا برسوں سے اپنی کمیونٹی سے دور رہے ۔ اقوام متحدہ اور این جی اوز نے سرحدی علاقوں میں فوری امداد کے لیے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی درخواست کی ہے ، جبکہ واپسی کے مکمل عمل کے لیے 43 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔