سفارتی مسابقت،ٹرمپ کے بعد پیوٹن بھی چین پہنچ گئے
بیجنگ(اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن منگل کی رات چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے ۔
دونوں رہنما باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور آہنی شراکت کے طور پر پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔ روسی صدر کا طیارہ بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا جہاں ان کا فوجی بینڈ کے ذریعے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی بڑھ رہی ہے ، چند روز قبل امریکی سابق صدر ٹرمپ نے بھی چین کا دورہ کیا تھا۔ تجزیہ کار پیوٹن کے دورے کو عالمی طاقتوں کی سفارتی مسابقت قرار دے رہے ہیں۔