سوشل میڈیا :پولیس افسر وں کے نام پر سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس اور پیجز

 سوشل میڈیا :پولیس افسر وں کے نام پر سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس اور پیجز

ایف آئی اے ، این سی سی آئی اے کو درخواستیں دینے کے باوجودکارروائی نہ ہوسکی ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے :خواتین افسروں کی درخواست

لاہور (کرائم رپورٹر )پولیس افسر وں کے نام پر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس اور پیجز چلنے لگے ۔اعلیٰ افسروں کی جانب سے ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو درخواستیں دینے کے باوجودکارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ۔سوشل میڈیا پر خصوصا خواتین افسروں کے نام کے اکاؤنٹس و پیجز بناکر وویور شپ لی جارہی ہے ۔ایس پی عائشہ بٹ کے نام سے فیس بک اور ٹک ٹاک پر 144 جعلی اکاؤنٹس و گروپس بنائے گئے ہیں ، اسی طرح ایس ایس پی ایم ٹی انوش مسعود کے نام پر سوشل میڈیا پر متعدد اکائونٹ،ٹک ٹاک پر 35 اور فیس بک پر30 اکائونٹس جبکہ 79 جعلی گروپس بھی بنائے گئے ہیں۔تمام پیجز کے لنکس بھی متعلقہ حکام کو بھجوائے گئے ہیں،خواتین افسروں کی دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکائونٹس بنانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔واضح رہے گزشتہ ایک سال میں 3مختلف فورمز پر درخواستیں جمع کروائی گئیں لیکن تاحال تمام جعلی اکاؤنٹس ایکٹو ہیں اور کوئی اکاؤنٹ بند کیا گیا نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں