کہوٹہ :برساتی نالے میں ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق
امدادی ٹیموں نے سفیان، عبدالرحمان اور عزیز کی لاشیں پانی سے نکال لیں تینوں نالے میں نہارہے تھے ،میتیں ضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے
راولپنڈی (دنیا نیوز) تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نوگراں میں تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والے نوجوان برساتی نالے میں نہا رہے تھے کہ ڈوب گئے ، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے تینوں نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سفیان، عبدالرحمان اور عزیز کے نام سے ہوئی، جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔