خواتین کو بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لاہور اور گوجرانوالہ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک ملزم کو واٹس ایپ پر نازیبا مواد پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو دھر لیا گیا۔