آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، غیر ملکیوں کا مزید 10روزہ ریمانڈ

آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، غیر ملکیوں کا مزید 10روزہ ریمانڈ

این سی سی آئی اے نے 7روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا ملزمان میں 3مرد، ایک خاتون شامل، ایپ سے کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے’گولڈ باکس‘ اور "GLBX" ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزام اور اسلام آباد میں بڑے آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے معاملہ میں گرفتار غیر ملکی باشندوں کے جسمانی ریمانڈ میں10روز کی توسیع کردی۔ این سی سی آئی اے کے حکام نے ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر کے مزید 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی۔ ملزمان میں تین غیر ملکی مرد اور ایک خاتون شامل ہے ، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں