ریلوے پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

ریلوے پولیس ملازم بن کر  مسافروں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے )ریلوے پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسافروں سے رقم بٹورنے والے ایک نوسرباز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم عادل عباس ریلوے پولیس ملازم بن کر مسافروں سے کرایہ اور دیگر اخراجات کے نام پر رقم وصول کر رہا تھا، اطلاع ملنے  پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے میانوالی ایکسپریس ٹرین سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسافروں کو دھوکا دیتا اور ان سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرتا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں