سرگودھا:معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی قتل کردی
شیراز احمد کواہلیہ مافیا کے کردار پر شک تھا، دو نوں میں اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ لکسیاں کی حدود رتہ پور ریحان میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق رتہ پور ریحان کے رہائشی شیراز احمد کو اپنی بیوی مافیا کے کردار پر شبہ تھا، جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے اور تلخ کلامی ہوتی رہتی تھی۔وقوعہ کے روز بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کرگیا، جس پر طیش میں آ کر ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مافیا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اہلِ علاقہ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ تھانہ لکسیاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔