سابقہ رنجش ، مخالفین کی شہری کے گھر پر فائرنگ

سابقہ رنجش ، مخالفین کی شہری کے گھر پر فائرنگ

نواز اپنے اہلخانہ کے ساتھ مو جو د تھا مخالفین نے دھاوا بو ل دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے مبینہ طور پر شہری کے گھر پر فائرنگ کر دی۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں نواز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے سابقہ دشمنی کی بناء پر گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کے مرکزی دروازے پر شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے گھر کا بیرونی دروازہ اور دیگر سامان شدید نقصان کا شکار بن گیا۔ تاہم گھر پر موجود افراد گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں