مانگا منڈی :27سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں 27 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں نوجوان کی لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ، متوفی کی جیب سے ایک تحریر بھی برآمد ہوئی،
جس میں مبینہ طور پر لکھا تھا کہ "ادویات کیلئے پیسے نہیں، اس لیے زندگی ختم کر رہا ہوں۔ اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیااور تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ، تاہم حتمی رائے پوسٹمارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکتی ہے ۔