گجر پورہ کے علاقہ میں 3 ملزموں کا خاتون سے ریپ
ملزم عدنان ،عبد اللہ اور مبشر کی کھیتوں میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر زیادتی ویڈیو بھی بنالی ،وائرل کرنے کی دھمکیاں،پہلے بھی زیادتی کرچکے :متاثرہ خاتون
لاہور(کرائم رپورٹر )تھانہ گجر پورہ کے علاقہ میں گینگ ریپ،3 ملزموں نے خاتون کو کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ویڈیو بھی بنالی ۔ملزم عدنان ، عبداللہ اور مبشر نے اسلحہ کے زور پر با ری باری زیادتی کی ۔خاتون نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے ایک ماہ قبل بھی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن عزت بچانے کیلئے خاموش رہی۔ملزموں نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جو با ر بار وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔