دوران ملازمت کمپنی کا 5 کروڑسے زائد مالیت کا مال خوردبرد
ملز م جمال سلیم کی کمپنی میں ملازم تھے جنہوں نے کمپنی کو خسارے کا شکار بنایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملز موں نے کمپنی کا پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال خوردبرد کر لیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جمال سلیم نامی شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ ملز م ان کی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے ۔ جنہوں نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال خوردبرد کرتے ہوئے کمپنی کو بھاری خسارے کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔