کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں میاں بیوی سمیت 4افراد پر تشدد

 کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں  میاں بیوی سمیت 4افراد پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت 4افراد کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

محلہ عزیز پور میں چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر تولیکی ورکاں کے محمد شہزاد اور ان کی فیملی کو ریاض اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فحش حرکات سے منع کرنے پر آدھورائے کے علی حسن پر چاند اور حسن نے تشدد کیا جبکہ سابقہ رنجش پر موضع گونا عور کے محمود احمد کو حسنین، امیر علی اور تین نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں