سیالکوٹ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )موٹرسائیکل سوار 2 افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ مراد پور کے علاقہ کپوروالی میں عبدالرحمن ملک شاپ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ذبیح الحسن اور زوہیب سکنہ کپوروالی نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں عبدالرحمن شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی لقمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔