شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 9 سالہ بچہ زخمی

 شادی تقریب میں ہوائی  فائرنگ، 9 سالہ بچہ زخمی

قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر قصور کے علاقہ لوہگڑ جھگیاں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

شادی تقریب میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ دولہے راشد کے بھائی مبشر کی فائرنگ سے 9 سالہ محمد حسن گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، فائرنگ کے باعث تقریب میں بھگدڑ اور شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی بچے محمد حسن کو بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں