مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون کو قابو کرکے تشدد

مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون کو قابو کرکے تشدد

امبر شہزادی پررضا آباد کے علاقے میں حملہ ، دھمکیاں ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کر خاتون کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے امبر شہزادی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزموں نے گھر میں گھس کر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں