پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے لاکھوں کے فراڈ کا شکار بنا دیا اور اس دوران اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے واقعہ کا تحقیقات شروع کردی ہیں۔