شیخوپورہ :5سالہ بچہ نالے میں گرکر جاں بحق
کمسن احمد گھر سے کھیلنے نکلا اور لاپتہ ہوگیا، ایک گھنٹے بعد لاش مل گئی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ منصورآباد لاہور روڈ پر 5 سالہ بچہ نالے میں گرکرڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ محمد سلیم کا 5سالہ بیٹا احمد گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور لاپتہ ہوگیا ،جسے محلہ اوردیگر مقامات پر ڈھونڈا مگر نہ ملا ۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قریبی نالہ میں تلاش شروع کردی ، ایک گھنٹے کے سرچ آپریشن کے دوران احمدکی لاش نالے سے مل گئی ۔اسے فوری طور پر سی پی آر فراہم کی گئی، تاہم احمددم توڑ چکا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی۔