مصطفی آباد:نامعلوم خواتین نے گھر گھس کر50سالہ خاتون کو قتل کردیا
مصطفی آباد ،قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا، خبرنگار ) قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں دو نامعلوم خواتین نے گھر میں گھس کر 50سالہ خاتون کو قتل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق علاقہ نیواں تھہ کی رضیہ بی بی کو دو نامعلوم خواتین نے سر اور گردن پر تیزدھار آلے سے وار اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتارا اور فرار ہوگئیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر قتل کے محرکات جاننے کیلئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئیے ۔