کامونکے :بطور امانت رکھی 2 بھینسیں خورد برد کرنے پر مقدمہ درج

کامونکے :بطور امانت رکھی 2  بھینسیں خورد برد کرنے پر مقدمہ درج

کامونکے (نامہ نگار )امانت میں خیانت کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں واہلیانوالی کے سہیل سکندر نے 11لاکھ روپے کی دو بھینسیں کوٹ نثار کے غضنفر علی اور وقاص کے پاس بطور امانت رکھی تھیں۔ گزشتہ روز سکندر نے مویشیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔ واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں