راہوالی :بلے والہ میں ملزم نے سریا مار کر انگلی توڑ دی
راہوالی (نمائندہ دنیا )بلے والہ میں ملزم نے سریا مار کر انگلی توڑ دی ۔بلے والہ کا رہائشی قیصر علی دن 12بجے اڈا پر کھڑا تھا کہ۔۔۔
عاشق علی اوردو نامعلوم موٹر سائیکل پر آئے اور موٹر سائیکل ٹکرا دی ، منع کرنے پر طیش میں آگئے اور گالیاں دینا شروع کردیں، عاشق نے قریبی ویلڈنگ والی دکان سے لوہے کا راڈ اٹھایا اور مار کر انگلی توڑ دی جبکہ دیگر ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔