سمبڑیال:ناقص سلنڈر نصب کرنے پر 2مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز گرفتار
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گاڑی میں سلنڈ رنصب کرنے سمیت گاڑی انتہائی غفلت سے چلانے پر دومسافر گاڑیوں کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔
سیالکوٹ وزیرآباد روڈ ایئرپورٹ روڈ پر پٹرولنگ ہائی وے پولیس کھمبرانوالہ نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑی میں ناقص گورنمنٹ سے غیر منظور شدہ گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیورمحمد عمران اورگاڑی انتہائی غفلت اورتیز رفتاری سے چلانے والے ڈرائیوروقار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔