پولیس کی موجودگی میں وحشیانہ تشدد،خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی

پولیس کی موجودگی میں وحشیانہ  تشدد،خاتون سمیت 3افراد شدید زخمی

پاکپتن(نمائندہ دنیا)پاکپتن کے تھانہ رنگ شاہ کے علاقہ 28 ای بی آبادی ٹبہ میں پولیس کی موجودگی میں محنت کش اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مبینہ مسلح افراد کے تشدد سے شدید زخمی خاتون سمیت 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تشدد اور فائرنگ کی ویڈیو میڈیا نے موصول کر لی، متاثرین نے بتایا کہ بااثر افراد ایڈیشنل ایس ایچ او شوکت بھٹی کی آشیرباد سے انکے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں