ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو لوٹ لیا
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر باپ، بیٹی سے پرس، موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لے اُڑے ۔
نواحی گاؤں 100 بارہ ایل میں دودھ فروش محمد ندیم کاشف اپنی بیٹی طیبہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا، ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر باپ، بیٹی سے 29 ہزارروپے نقدی، پرس اور موبائل فون چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔