راوی روڈ ،لوہاری اور دیگر علاقوں میں 8 شہریوں سے ڈکیتی
صابر سے 3لاکھ 60ہزار ، امجد سے سوا3لاکھ روپے نقدی لوٹ لی گئی مصطفی آباد ،شیراکوٹ ، لاری اڈا ،شمالی چھاؤنی سے 4موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ڈاکوؤں نے راوی روڈ میں صابر سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبا ئل فون،باٹاپور میں یاسین سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون ،لوہاری میں امجد سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں سجاد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون ، لٹن روڈ میں اشفاق سے 2لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،نولکھا میں کاشف سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ، نواب ٹاؤن میں وقاص سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں اختر سے 7 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف مصطفی آباد سے صداقت،شیراکوٹ سے صادق ، لاری اڈا سے انعام اور شمالی چھاؤنی سے وارث کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔