جرمنی 12سال بعد ناک آوٹ مرحلے میں داخل
جاپان نے تیونس کو4-0 گول سے ہرا یا،نیدرلینڈز کی سو یڈن کو1 کے مقابلے 5گول سے شکست دیکر گروپ ایف میں پہلی پوزیشن ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا،میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا ریکارڈ برابر ،کوراساؤ نے 15 سے زائد حملے ناکام بنائے
میامی ،میکسیکوسٹی(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے ہرا دیا اور 2 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان نے تیونس کو 0-4 گول سے ہرا یا ،نیدرلینڈز نے سو یڈن کوایک کے مقابلے میں 5گول سے شکست دی جبکہ کوراساؤ اور ایکواڈور کا میچ کسی گول کے بغیر ڈرا ہوگیا۔ جرمنی کی ٹیم 2014 کے میگا ایونٹ کے بعد یعنی 12 سال بعد پہلی مرتبہ ناک آؤٹ راؤ نڈ میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔جرمنی کی جانب سے فیصلہ کن گول انداوو نے کھیل کے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں سکور کر کے ٹیم کو 3 قیمتی پوائنٹس دلائے ۔میکسیکو اور امریکا کے بعد جرمنی کی ٹیم راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے ۔
ورلڈ کپ فٹبال کے گروپ ایف میں جاپان نے تیونس کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔جاپان کے 2 میچز میں 4 پوائنٹس ہو گئے اور وہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔اس سے قبل ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا۔فٹ بال ورلڈ کپ میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے درمیان ہونے والے میچ میں سب سے زیادہ گول روکنے کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔میچ میں کوراساؤ کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کے 15 سے زائد گول حملے ناکام بنائے ۔پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی کوراساؤ نے ایونٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کر لیا ہے ۔ دوسری جانب گروپ ایف کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 1-5 سے شکست دے دی اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں کوڈی گکپو نے لگاتار دو گول داغ دئیے ، میچ کے اختتامی لمحات میں کریسنسیو سمر ویل نے ایک اور گول سکور کرکے نیدرلینڈز کی 1-5 سے شاندار فتح پر مہر ثبت کر دی۔