پاکستان کی تیار کردہ جدید فٹبال خلا تک پہنچ گئی
پاکستان کی تیار کردہ جدید فٹبال خلا تک پہنچ گئی ناسا کی ویڈیو میں خلا بازوں کو خلائی سٹیشن میں فٹبال سے کھیلتے دیکھا جا سکتا
زیور خ (سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے پاکستان میں تیار کی گئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس فٹبالٹریونڈا اب صرف فٹبال گراؤنڈز تک محدود نہیں رہی بلکہ خلا میں پہنچ گئی ہے ۔امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔اس ویڈیو میں خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس)میں فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے ۔خلا بازوں نے اسٹیشن کے اندر فٹبال سے کھیل کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایڈیڈاز کی ڈیزائن کردہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسا برتا کرتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا توازن اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے ۔امریکی خلائی ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کر چکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق سے فٹبال کی حرکت متاثر ہو سکتی ہے ۔