طاعون کی تاریخ پر نئی تحقیق، 5500سال پرانے شواہد
کوپن ہیگن (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے طاعون کے بارے میں اب تک کے قدیم ترین شواہد دریافت کر لیے ہیں، جس سے اس بیماری کی معلوم تاریخ تقریباً 200 سال مزید پیچھے جا کر 5500 سال قدیم ہوگئی ہے ۔
یہ اہم دریافت اس مہلک بیماری کی ابتدا کے بارے میں ایک نیا اور بنیادی تناظر فراہم کرتی ہے ، تحقیق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ارتقائی جینیات کے ماہر ایسکے ولرسلیو کی قیادت میں کی گئی۔ جس میں سائبیریا کی جھیل بائیکل کے قریب موجود چار قدیم قبرستانوں سے ملنے والے انسانی باقیات کا تجزیہ کیا گیا۔ کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ وہاں طاعون کی دو الگ الگ وبائیں موجود تھیں، جن میں سب سے قدیم کیسز تقریباً 5500 سال پہلے کے ہیں۔ایسکے ولرسلیو نے کہا کہ اپنی تاریخ کو سمجھنے کے لیے ہمارے خیال میں طاعون کی تاریخ کو سمجھنا انتہائی اہم ہے ۔