پیسے کی بچت،فریج میں ڈالر رکھنے کا انوکھا ٹیسٹ

پیسے کی بچت،فریج میں ڈالر رکھنے کا انوکھا ٹیسٹ

لاہور(نیٹ نیوز)فریج میں 60 سیکنڈ کے لیے ایک ڈالر کا نوٹ رکھ دینا بظاہر ایک عجیب سی بات لگ سکتی ہے ، لیکن ماہرین کے مطابق یہ چھوٹا سا ٹیسٹ آپ کے پیسے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے اس سادہ ٹیسٹ کے لیے صرف 60 سیکنڈ اور ایک ڈالر کا نوٹ درکار ہوتا ہے ۔

طریقہ یہ ہے کہ نوٹ کو فریج کے دروازے کے درمیان رکھ کر بند کیا جاتا ہے ۔ اگر نوٹ آسانی سے باہر نکل آئے تو اس کا مطلب ہے کہ فریج کی ربڑ سیل خراب ہو چکی ہے اور ٹھنڈی ہوا باہر نکل رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق خراب فریج سیل کی وجہ سے توانائی کا استعمال 25 فی صد تک بڑھ سکتا ہے ۔سیلیکون سیل کے ماہر گائے چیپ مین نے کہا کہ لوگ عموماً فریج کے اندرونی حصے پر توجہ دیتے ہیں لیکن دروازے کے گرد موجود سیل کو نظر انداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہی چھوٹی سی پٹی ٹھنڈی ہوا کو اندر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں