فش آئل الزائمر سے تحفظ فراہم نہیں کرتا:نئی تحقیق

فش آئل الزائمر سے تحفظ فراہم نہیں کرتا:نئی تحقیق

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فش آئل سپلیمنٹس الزائمر کے مرض سے بچاؤ میں مؤثر ثابت نہیں ہوتے ، تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنس دانوں نے کی، جس میں 55 سے 80 سال عمر کے 365 افراد کو شامل کیا گیا جو الزائمر کے مرض کے نسبتاً زیادہ خطرے سے دوچار تھے ۔

ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا کہ فش آئل میں موجود اہم اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ڈی ایچ اے کامیابی سے دماغ تک پہنچ گیا، چھ ماہ بعد دماغ کے گرد موجود سیال میں ڈی ایچ اے کی مقدار تقریباً 17 فیصد بڑھ گئی۔تاہم اس اضافے کے باوجود محققین کو یادداشت، ذہنی کارکردگی یا مجموعی دماغی صحت میں کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آئی، اسی طرح دماغی سکینز سے بھی یہ ثابت نہیں ہوا کہ فش آئل نے الزائمر سے متاثر ہونے والے دماغی حصوں کے سکڑاؤ کی رفتار کو کم کیا ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں