10سال قبل ٹوائلٹ میں گری منگنی کی انگوٹھی مل گئی

10سال قبل ٹوائلٹ میں گری منگنی کی انگوٹھی مل گئی

مشیگن(نیٹ نیوز)مشیگن میں ہنگامی کال پر پہنچنے والے پلمبروں نے جب ایک سیوریج پائپ کھولا تو اندر سے ایک ایسی چیز برآمد ہوئی جس نے سب کو حیران کر دیا، ایک منگنی کی انگوٹھی جو 10 سال قبل غلطی سے ٹوائلٹ میں گر گئی تھی۔

ہاوَل میں واقع ٹائٹن پلمبنگ کے مالک گریگ جانسن کے مطابق وہ اور ان کی ٹیم ہارٹ لینڈ کے ایک شاپنگ پلازہ میں سیوریج لائن کے مسئلے کو ٹھیک کر رہے تھے کہ انگوٹھی ملی ، انہوں نے کہا، 'چلو دیکھتے ہیں، شاید اس کے اصل مالک کو ڈھونڈ سکیں۔پلمبنگ کمپنی نے اس حیران کن دریافت کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ جس کے بعد ان سے سُو نامی خاتون نے رابطہ کیا، جو قریبی فاؤنٹین آف یوتھ سپا میں کام کرتی ہیں۔دس سال تک سیوریج کے پائپوں میں گم رہنے والی یہ انگوٹھی آخرکار اپنے مالک تک پہنچنے کی امید بن گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں