چین ، دنیا کا پہلا خودکار ڈرائیونگ کرنے والا ٹوائلٹ تیار

چین ، دنیا کا پہلا خودکار ڈرائیونگ کرنے والا ٹوائلٹ تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار ڈرائیونگ ٹوائلٹ تیار کیا ہے جو آپ کے اردگرد گھومے گا۔یوئی بین نامی کمپنی کے مطابق محض ایک بٹن دبا کر یا وائس کمانڈ کے ذریعے آپ پہیوں پر گھومنے والے ٹوائلٹ کو کسی بھی جگہ لے کر جاسکتے ہیں۔

اسے شیاؤبین کا نام دیا گیا ہے اور یہ ڈیوائس خودکار طور پر اپنی صفائی کی صلاحیت رکھتی ہے ۔یہ روبوٹ ٹوائلٹ چین میں 29 ہزار یوآن میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ ٹوائلٹ بنیادی طور پر معمر افراد یا کسی قسم کی معذوری کے شکار افراد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے ، جن کے لیے رات کو ٹوائلٹ جانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اس میں ایسا سسٹم بھی ہے جو بو کو پھیلنے نہیں دیتا جبکہ کام مکمل ہونے پر اپنے ڈوکنگ سسٹم سے جڑ کر خود کی صفائی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں